بھٹکل:15/نومبر (ایس او نیوز) آل انڈیا آئی ایکسپرٹ اسوسی ایشن ، بھارتیہ میڈیکل سنگھا بھٹکل اور لائنس کلب مرڈیشور کے اشتراک سے آر این ایس اسپتال مرڈیشور میں عالمی یوم ذیابیطس(شوگر)کی مناسبت سے ذیابیطس مریضوں کے آنکھوں کے اعصاب کی کمزوری (ریٹیونولوجی )کی مفت جانچ کی گئی ۔
ماہرچشم ڈاکٹر وشوناتھ نایک نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد ریٹیونولوجی کے متعلق تفصیلی جانکاری دی ۔ لائنس کلب کے ممبر ڈاکٹر سنیل جتن نے ذیابیطس بیماری کے برے اثرات اور روزانہ کھانے کے طورطریقہ پر روشنی ڈالی۔ آئی ایم اے بھٹکل کے سکریٹری ڈاکٹر چیتن کلور نے نظامت کی۔ پروگرام میں لائنس کلب کے صدر ڈاکٹر وادی راج بھٹ، آراین ایس اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر، ایم وی ہیگڈے ، ایس ایس کامت ، اے این شٹی وغیرہ موجود تھے۔